’دہائیاں گزرنے کے باوجود آج بھی بالی ووڈ میں گورے رنگ کوسراہا جاتا ہے‘

ویب ڈیسک  جمعـء 13 ستمبر 2019
ماہرہ خان نے ناول پڑھنے کے خوبصورت انداز سے ہال میں بیٹھے حاضرین کو مسحور کردیا۔ فوٹوسوشل میڈیا

ماہرہ خان نے ناول پڑھنے کے خوبصورت انداز سے ہال میں بیٹھے حاضرین کو مسحور کردیا۔ فوٹوسوشل میڈیا

لندن: عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور ناول نگار فاطمہ بھٹو کا کہنا ہے کہ ہوسکتا ہے وقت کے ساتھ ساتھ بھارتی فلم انڈسٹری میں بہت تبدیلیاں آئی ہوں لیکن بالی ووڈ میں اب بھی گوری رنگت والی خواتین کو زیادہ پیش کیا جاتا ہے۔

حال ہی میں ماہرہ خان اورفاطمہ بھٹولندن کے نیشنل تھیٹرمیں اکھٹی ہوئیں، جہاں فاطمہ بھٹوکی جانب سے ماہرہ کو ان کے نئے ناول’’دی رن اوے‘‘ کے مختصر پیرا گراف پڑھنے کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ تقریب میں فاطمہ بھٹو نے ماہرہ خان کی جانب سے پڑھی گئی تحریر پر دی گارڈین کے ایڈیٹر کے ساتھ مباحثہ کرتے ہوئے فلم اور تھیٹر سے جڑے مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

انہوں نے گفتگوکے دوران ترکش ٹیلی ویژن اور بالی ووڈ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ بالی ووڈ وقت گزرنے کے ساتھ بدل گیا ہولیکن ان کی فلموں میں آج بھی گوری رنگت والی اداکاراوں کو ہی زیادہ سراہا جاتا ہے۔

تقریب کے دوران ماہرہ خان نے ناول پڑھنے کے خوبصورت انداز سے ہال میں بیٹھے حاضرین کو مسحور کردیا۔ ماہرہ اور فاطمہ بھٹو کی نیشنل تھیٹر میں لی جانے والی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔