نجی اسکولز نے فیسوں میں غیرقانونی اضافہ کیا تو سخت کارروائی ہوگی، وفاقی وزیرتعلیم

ویب ڈیسک  جمعـء 13 ستمبر 2019
پرائیوٹ اسکول انتظامیہ اپنے اختیارات سے بھی تجاوزنہ کرے، شفقت محمود فوٹو: فائل

پرائیوٹ اسکول انتظامیہ اپنے اختیارات سے بھی تجاوزنہ کرے، شفقت محمود فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ اگر کسی بھی پرائیوٹ اسکول نے فیس سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف بڑھائی تو اس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کے خلاف زیادہ شکایات آرہی ہیں کہ وہ فیسوں میں 5 فیصد سے زیادہ غیرقانونی اضافہ کررہے ہیں، نجی اسکولوں کو ہدایت کرتا ہوں کہ سپریم کورٹ فیصلے کے مطابق فیسیں بڑھائیں۔

وفاقی وزیرتعلیم شفقت محمود کا کہنا ہے کہ پرائیوٹ اسکول انتظامیہ اپنے اختیارات سے تجاوزنہ کرے ، اگر کسی بھی پرائیوٹ اسکول میں فیس سپریم کورٹ کے حکم کے خلاف بڑھائی گئی تو سخت ایکشن ہوگا۔

شفقت محمود نے مزید کہا کہ میں نے تمام صوبائی حکومتوں سے رابطہ کیا ہے کہ اپنے اختیارات کے مطابق اس معاملے کو کنٹرول کریں، جو بھی والدین اس حوالے سے احتجاج کررہے ہیں ان سے مذاکرات کئے جائیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔