انٹر بینک میں ڈالر مہنگا اوپن مارکیٹ میں سستا

بزنس رپورٹر  جمعـء 13 ستمبر 2019
جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 15 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا (فوٹو: فائل)

جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 15 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا (فوٹو: فائل)

کراچی: انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہوگیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر سستا ہوگیا۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق جمعہ کو انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قیمت میں 15 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 156.15 روپے سے بڑھ کر 156.30 روپے اور قیمت فروخت 156.25 روپے سے بڑھ کر 156.40 روپے ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کی کمی ہوئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید 156 روپے سے گھٹ کر 155.90 روپے اور قیمت فروخت 156.50 روپے سے گھٹ کر 156.40 روپے ہوگئی۔

دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید 80 پیسے کے اضافے سے 171.50 روپے سے بڑھ کر 172.30 روپے اور قیمت فروخت 173.50 روپے سے بڑھ کر 174.30 روپے ہوگئی۔

برطانوی پونڈ کی قدر میں 1.60 روپے کا اضافہ ہوا جس سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید 191.50 روپے سے بڑھ کر 193.10 روپے اور قیمت فروخت 193.50 روپے سے بڑھ کر 195.10 روپے ہوگئی۔

فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید 41.40 روپے سے گھٹ کر 41.35 روپے اور قیمت فروخت 41.70 روپے سے گھٹ کر 41.65 روپے ہوگئی جب کہ یو اے ای درہم کی قیمت خرید 42.40 روپے سے گھٹ کر 42.35 روپے اور قیمت فروخت 42.70 روپے سے گھٹ کر 42.65 روپے ہوگئی۔

چینی یو آن کی قیمت خرید 22.50 روپے اور قیمت فروخت 23.80 روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔