پنجاب میں ڈاکٹر نے حکومت کے 35 لاکھ روپے واپس کرکے مثال قائم کردی

نامہ نگار خصوصی  ہفتہ 14 ستمبر 2019
محکمہ پنجاب صحت نے نوکری چھوڑنے والے ڈاکٹر کو ساڑھے تین سال تک تنخواہ دے کر غفلت کی انتہا کردی (فوٹو: انٹرنیٹ)

محکمہ پنجاب صحت نے نوکری چھوڑنے والے ڈاکٹر کو ساڑھے تین سال تک تنخواہ دے کر غفلت کی انتہا کردی (فوٹو: انٹرنیٹ)

 لاہور: محکمہ صحت پنجاب لاپروائی کی انتہا کرتے ہوئے ساڑھے 3 سال قبل نوکری چھوڑ جانے والے ڈاکٹر کو مسلسل تنخواہ دیتی رہی جب کہ دیانت دار ڈاکٹر نے 35 لاکھ روپے کی رقم واپس کرکے مثال قائم کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے رہائشی ڈاکٹر حمزہ صدیق نے محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری میں 2015ء میں ایڈہاک پر ایک سال نوکری کی، جس کے بعد وہ نوکری سے استعفی دے کر بیرون ملک چلا گیا، ڈاکٹر حمزہ 3 سال 5 ماہ بعد پاکستان واپس آیا تو اس کے بنک اکاؤنٹ میں 35 لاکھ روپے حکومت پنجاب محکمہ صحت کی طرف سے تنخواہ کی مد میں جمع تھے۔

ڈاکٹر حمزہ نے دیانت داری کی مثال قائم کرتے ہوئے باقاعدہ درخواست دے کر محکمہ صحت کو 35 لاکھ کی رقم واپس کردی جس پر محکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری نے ڈاکٹر حمزہ کو رقم واپس کرنے پر شاباشی کا لیٹر بھی دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔