وہاب ریاض طویل فارمیٹ کی کرکٹ سے رخصتی کے فیصلے پر وضاحتیں دینے لگے

اسپورٹس رپورٹر  ہفتہ 14 ستمبر 2019
میں ٹیسٹ کرکٹ میں واپس تب ہی آؤں گا جب سو فیصد پرفارم کرسکوں، پیسر۔ فوٹو: فائل

میں ٹیسٹ کرکٹ میں واپس تب ہی آؤں گا جب سو فیصد پرفارم کرسکوں، پیسر۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  وہاب ریاض طویل فارمیٹ سے رخصتی کے فیصلے پر وضاحتیں دینے لگے۔

قذافی اسٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وہاب ریاض نے کہا کہ میں کافی عرصے سے اس بارے میں سوچ رہا تھا،جلد بازی میں کوئی فیصلہ نہیں کرنا چاہتا، گذشتہ کچھ عرصے سے ریڈ بال میں کارکردگی اچھی نہیں رہی،البتہ وائٹ بال کرکٹ میں اچھا پرفارم کیا۔

انھوں نے کہا کہ اگر میری فٹنس بہتر رہی تو ٹیسٹ کرکٹ میں واپس آؤں گا، لیگز کا مسئلہ نہیں پاکستان پہلی ترجیح ہونا چاہیے۔ میں این او سی کے باوجود کیریبیئن پریمیئر لیگ میں شرکت کیلیے نہیں گیا، محنت جاری رکھتے ہوئے فٹنس بہتر بناکر اپنے مستقبل کے بارے میں سوچوں گا۔

پیسر نے کہا کہ میں ٹیسٹ کرکٹ میں واپس تب ہی آؤں گا جب سو فیصد پرفارم کرسکوں، جیمز اینڈرسن صرف ایک فارمیٹ کی کرکٹ کھیلتے ہیں، نوجوان کرکٹرز کیلیے بُری مثال چھوڑنے کی بات نہیں، میری اور ان کی عمر میں فرق ہے، مجھے اپنے جسم کو دیکھنا ہے، پرفارم نہیں کروں گا تو میڈیا ہی تنقید کرے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔