جولائی اور اگست میں کاروں کی فروخت میں 41.3 فیصد کی کمی

بزنس رپورٹر  ہفتہ 14 ستمبر 2019
گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران کاروں کی فروخت 34 ہزار 264 یونٹس رہی تھی
فوٹو: فائل

گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران کاروں کی فروخت 34 ہزار 264 یونٹس رہی تھی فوٹو: فائل

کراچی:  رواں مالی سال 2019-20 کے ابتدائی 2 ماہ جولائی اور اگست کے دوران کاروں کی فروخت میں 41.3 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے اور اس دوران 20 ہزار 94 یونٹس فروخت کیے گئے ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران کاروں کی فروخت 34 ہزار 264 یونٹس رہی تھی۔

پاکستان آٹو موٹو مینوفیکچررز ایسوسی ایشن ( پاما) کے اعداد وشمار کے مطابق اگست 2019 کے دوران کاروں کی فروخت9 ہزار 126 یونٹس تک کم ہو گئی جبکہ اگست 2018کے دوران 15 ہزار 389 کاریں فروخت کی گئی تھیں۔

اعداد و شمار کے مطابق جاری مالی سال میں کاریں تیار کرنے والی تینوں بڑی کمپنیوں سوزوکی، ہنڈا اور ٹویوٹا کی فروخت میں نمایاں کمی کا رجحان رہا ہے اور جولائی واگست2019کے دوران سوزوکی ویگن آر کی فروخت میں 71.5 فیصد کی سب سے زیادہ کمی واقع ہوئی، اسی طرح ہنڈا کی تیاری کردہ سوک اور سٹی کاروں کی فروخت گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 68 فیصد تک کم ہو گئی۔

پاما کے مطابق ٹویوٹا کرولا کی فروخت میں بھی 57.7 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔