شہبازشریف پھر میدان میں آگئے وہ معاملات ڈیل کرنے میں ماہر ہیں، شیخ رشید

ویب ڈیسک  ہفتہ 14 ستمبر 2019
عمران خان سے رات کو ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کو تبدیل نہیں کررہے، شیخ رشید، فوٹو: فائل

عمران خان سے رات کو ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کو تبدیل نہیں کررہے، شیخ رشید، فوٹو: فائل

 لاہور: وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے کہا ہے کہ شہبازشریف معاملات ڈیل کرنے میں ماہر ہیں وہ میدان  میں آچکے ہیں اور رابطے میں ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ شہبازشریف بھتیجی اور بھائی کے درمیان بہتر پوزیشن میں آگئے ہیں، آصف زرداری کے لوگوں نے پیسے دینا شروع کردیے ہیں، آصف زرداری بانٹ کے کھاتا تھا جب کہ نوازشریف بانٹ کر نہیں کھاتے ہیں اب جو لوگ بانٹ کر کھاتے تھے وہ پیسے واپس کررہے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ  نیب اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا، دو سابق صدر جیل میں ہیں یا جیل جانے والے ہیں جب کہ چار سابق وزرااعظم جیل میں ہیں یا جیل جانے والے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر ایشوپرتمام سیاسی پارٹیاں اکٹھی ہونے جارہی ہیں لیکن فضل الرحمان کو اسلام آباد کو لاک ڈاؤن کرتا نہیں دیکھ رہا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عمران خان سے رات کو ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب کو تبدیل نہیں کررہے اور عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہیں ، البتہ ماہِ اکتوبر میں مرکز میں تھوڑی بہت تبدیلی کا امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔