سعودی عرب کے امن و سلامتی میں ساتھ کھڑے ہیں، پاکستان

ویب ڈیسک  ہفتہ 14 ستمبر 2019
سعودی فیکٹری پر حملے جیسے واقعات سے علاقائی امن کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، پاکستان فوٹو: فائل

سعودی فیکٹری پر حملے جیسے واقعات سے علاقائی امن کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، پاکستان فوٹو: فائل

 اسلام آباد: پاکستان نے سعودی تیل فیکٹری پر ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کے امن و سلامتی میں ساتھ کھڑے ہیں۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری بیان میں پاکستان نے سعودی عرب تیل کی فیکٹری پر ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے امن و سلامتی میں ساتھ کھڑا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سعودی عرب کی بڑی آئل فیلڈ پر ڈرون حملے

بیان میں کہا گیا ہے کہ حملے کے نتیجہ میں انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا اور کمرشل سرگرمیاں متاثر ہوئی، ایسے واقعات سے علاقائی امن کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، پاکستان امید کرتا ہے کہ ایسے واقعات آئندہ نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ سعودی شہر بقیق میں بڑی آئل فیلڈ اور ارامکو کمپنی کے پلانٹ پر ڈرون حملے ہوئے جس کے نتیجے میں کافی مالی نقصان ہوا۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔