وطن کی خاطر لڑنے کے لیے تیار قوموں میں پاکستان سب سے آگے، گیلپ سروے

ویب ڈیسک  ہفتہ 14 ستمبر 2019
 ایشیائی ممالک میں پاکستان میں سب سے زیادہ لوگ ملک کی خاطرلڑنے کے لیے تیار رہتےہیں، گیلپ سروے (فوٹو: فائل)

ایشیائی ممالک میں پاکستان میں سب سے زیادہ لوگ ملک کی خاطرلڑنے کے لیے تیار رہتےہیں، گیلپ سروے (فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: گیلپ سروے نے کہا ہے کہ وطن کی خاطر لڑنے کے لیے تیار قوموں میں پاکستان اور ویت نام سب سے آگے ہیں دونوں ممالک کے 89 فیصد لوگ اپنے وطن کی خاطر لڑنے کے لیے تیار رہتے ہیں۔

گیلپ سروے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایشیائی ممالک میں پاکستان میں سب سے زیادہ لوگ ملک کی خاطر لڑنے کے لیے تیار ہوتے ہیں اور ان کی تعداد 89 فیصد ہے۔

گیلپ سروے کے مطابق پاکستان اور ویت نام 89، 89 فیصد کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں جب کہ اس فہرست میں بنگلہ دیش کا  تیسرا نمبر ہے جس کے 86 فیصد افراد ملک کی خاطر لڑنے کے لیے تیار ہوتے ہیں، افغانستان کا نمبر چوتھا ہے جس کے 76 فیصد لوگ وطن کی خاطر لڑنے کے لیے تیار رہتے ہیں جب کہ بھارت کا نمبر پانچواں ہے جس کے 75 فیصد لوگ لڑنے کے لیے تیار ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔