- ویسٹ انڈیز سے سیریز؛ ہتھیاروں کو تیز دھار بنانے کا ’عبوری‘ انتظام
- کیا بیساکھیوں کے سہارے یا آئی ایم ایف کی خیرات سے حکومت چلائی جائے گی، شیخ رشید
- غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کے سپرد
- چند درآمدی اشیا پر پابندی میں نرمی، نوٹیفکیشن جاری
- چیمپیئنز لیگ فائنل؛ ریال میڈرڈ فاتحم لیورپول ٹرافی کے حصول میں ناکام
- پاک بھارت آبی تنازعات پر بات چیت کے لیے پاکستانی وفد بھارت روانہ
- امریکا میں پالتو کتے نے دنیا کے معمر ترین کتے کا اعزاز حاصل کرلیا
- جاپان میں ہارڈ ڈسک تباہ کرنے والی مشینیں مقبول
- انسانی جسم میں ازخود گھل کر ختم ہونے والا ’پیس میکر‘
- کیا بیوی کا ہمدرد ہونا زن مریدی ہے؟ (بلاگ برائے اتوار)
- بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کیلیے پولنگ شروع
- 2018 میں چارٹر آف اکانومی کی تجویز کو نظرانداز کیا گیا، وزیراعظم
- نائیجیریا؛ گِرجا گھر میں بھگدڑ مچنے سے 31 افراد ہلاک
- بہاولنگر میں خواتین کو ہراساں اور تشدد کرنے والے 6 ملزمان گرفتار
- جہیز کا معاملہ؛ ایک ہی خاندان میں بیاہی گئی تین بہنوں کی بچوں کے ہمراہ خودکشی
- پاکستان کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھنے کے سوا عمران خان نے قوم کو کچھ نہیں دیا، مریم نواز
- سی پی این ای کے سالانہ انتخابات؛ کاظم خان صدر، ایاز خان سینئر نائب صدر منتخب
- نائیجریا میں مغوی بیٹے کی بازیابی کیلئے والدین کی آرمی چیف سے مدد کی اپیل
- ملک ریاض کی آصف زرداری کو عمران خان کا مفاہمت کا پیغام پہنچانے کی مبینہ آڈیو سامنے آگئی
- وزیراعظم اورڈی جی آئی ایس پی آر کی سی پی این ای کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
اولمپکس کوالیفائینگ؛ گرین شرٹس کے یورپی ٹیموں سے پریکٹس میچز ہوں گے

کیمپ کا پہلا مرحلہ 18 ستمبر کو مکمل ہوگا۔ فوٹو: فائل
لاہور: پاکستان ہاکی فیڈریشن نے ٹوکیو اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ سے قبل گرین شرٹس کو یورپی ٹیمو ں کیخلاف پریکٹس میچزکیلیے میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا۔
پاکستان ہاکی ٹیم کو آئندہ ماہ ٹوکیو اولمپکس کوالیفائنگ راؤنڈ کا چیلنج درپیش ہے،ہالینڈ کے خلاف میزبان ملک میں شیڈول میچز کی تیاری کے لیے گرین شرٹس کا کیمپ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں جاری ہے،پہلا مرحلہ 18 ستمبر کو مکمل ہوگا، ٹیم مینجمنٹ کی طرف سے پلیئرز کو پریکٹس پلان دیا جائے گا جس کی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی واٹس ایپ کے ذریعے بنائے جانے والے گروپ سے کی جائے گی۔
ایک ہفتہ آرام کے بعد پلیئرز دوبارہ 25ستمبر کو کیمپ کمانڈنٹ خواجہ محمد جنید کو نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ہی رپورٹ کریں گے،ذرائع کے مطابق کیمپ کے دوسرے مرحلے میں لاس اینجلس1984کی فاتح ٹیم کے کپتان منظور جونیئر کی سربراہی میں قائم سلیکشن کمیٹی پلیئرزکی کارکردگی کا بغور جائزہ لے گی اور چیف کوچ کی مشاورت سے اکتوبر کے دوسرے ہفتے میں حتمی اسکواڈ کا اعلان کرے گی۔
مزید معلوم ہوا ہے کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کوالیفائنگ راؤنڈ سے قبل قومی ٹیم کو پریکٹس میچز کھیلنے کے مواقع فراہم کرنا چاہتی ہے، اس حوالے سے فیڈریشن حکام نے جرمنی، بیلجیئم کی فیڈریشنز سے رابطہ کیا ہے،معاملات طے پا جانے کی صورت میں گرین شرٹس یورپی ٹیموں کے ساتھ پریکٹس میچز میں ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
یہ بات قابل ذکر ہے کہ بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ کے بعد پاکستانی ٹیم پہلی بارکسی انٹرنیشنل ایونٹ کے دوران ایکشن میں دکھائی دیگی،گرین شرٹس نے ارجنٹائن اورآسٹریلیا میں ہونے والے پروہاکی لیگ میں شرکت کرنا تھی لیکن مالی مشکلات کی وجہ سے پاکستانی ٹیم اس ایونٹ کا حصہ نہ بن سکی تھی۔
ادھر پاکستان ہاکی ٹیم کے چیف کوچ خواجہ جنید کا کہنا ہے کہ ٹیم کی تیاریاں درست کی جانب گامزن ہیں،اچھے نتائج دینے کی کوشش کریں گے۔
نمائندہ ’’ایکسپریس‘‘ سے خصوصی بات چیت میں قومی چیف کوچ نے کہاکہ کیمپ میں پلیئرز کو بہترین ٹریننگ کرانے کی کوشش ہو رہی ہے، البتہ یہ حقائق بھی ہمیں ہر گز فراموش نہیں کرنے چاہیے کہ ہالینڈ کا شمار دنیا کی بہترین ٹیموں میں ہوتا ہے جبکہ ہم عالمی رینکنگ میں اس وقت 17ویں نمبر پر ہیں۔
انھوں نے کہا کہ ایک ہفتے کے آرام میں کھلاڑیوں پر یہ بات واضح کردی جائے گی کہ وہ اس دوران بھی بھر پور ٹریننگ کا سلسلہ جاری رکھیں اور اپنی خصوصی مشقوں کے حوالے سے ٹیم مینجمٹ کوآگاہ کرتے رہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔