عوام راشی سرکاری افسروں کو ماریں، سزا نہیں دوں گا، فلپائنی صدر

اے پی پی  اتوار 15 ستمبر 2019
عوام ٹیکس دیتے ہیں سرکاری واجبات ادا کرتے ہیں اور کسی اہلکار کو ان سے رشوت طلب کر نے کی جرات نہیں ہونی چاہیے، صدر۔ فوٹو: سوشل میڈیا

عوام ٹیکس دیتے ہیں سرکاری واجبات ادا کرتے ہیں اور کسی اہلکار کو ان سے رشوت طلب کر نے کی جرات نہیں ہونی چاہیے، صدر۔ فوٹو: سوشل میڈیا

منیلا: فلپائن کے صدر روڈریگو ڈوٹیرٹے نے اپنے ملک کے عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ رشوت طلب کرنے والے سرکاری ملازمین اور افسروں کی پٹائی کریں۔

فلپائنی صدرنے کہا کہ اگرآپ کے پاس آتشیں ہتیھار ہوں تو ان اہلکاروں کو گولی ماردیں جو رشوت لیتے ہوں اور کرپشن میں ملوث ہوںتاہم انہیں قتل نہ کریں، صرف زخمی کر دیں۔ سخت گیر صدر نے عوام سے وعدہ کیا ہے کہ اس اقدام پر انہیں جیل نہیں جانے دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عوام ٹیکس دیتے ہیں سرکاری واجبات ادا کرتے ہیں اور کسی اہلکار کو ان سے رشوت طلب کر نے کی جرات نہیں ہونی چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔