وزارت قانون میں بھی ملازمین کے لیے اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی

ویب ڈیسک  اتوار 15 ستمبر 2019
سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پابندی عائد کی گئی ہے، نوٹیفیکشن۔ فوٹو؛ فائل

سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پابندی عائد کی گئی ہے، نوٹیفیکشن۔ فوٹو؛ فائل

 اسلام آباد: وزارت قانون نے بھی ملازمین کے لیے اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے۔

وزارت قانون نے اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی سے متعلق نوٹی فیکشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق دوران ڈیوٹی گریڈ ایک سے 15 تک کے ملازمین اسمارٹ فون استعمال نہیں کرسکیں گے، نوٹی فیکشن میں کہا گیا ہے کہ سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ گریڈ 16 اور اس سے نچلے گریڈ کے ملازمین کے مہمانوں کا بھی وزارت قانون و انصاف میں داخلہ بند کردیا گیا ہے، ذرائع کے مطابق پابندی کا مقصد حکومت کی جانب سے قانون سازی اور دیگر حساس دستاویزات کی چوری کو روکنا ہے، وزارت کے احکامات کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائےگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔