مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، 3 نوجوان شہید

ویب ڈیسک  اتوار 15 ستمبر 2019
  مقبوضہ وادی میں  لاک ڈاؤن اور کرفیو کا آج 42 روز ہے، فوٹو: فائل

مقبوضہ وادی میں لاک ڈاؤن اور کرفیو کا آج 42 روز ہے، فوٹو: فائل

 سری نگر: مقبوضہ کشمیر  میں قابض بھارتی فوج نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں 3 کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض فوج کی کشمیریوں کے خلاف ریاستی دہشت گردی کا سلسلہ برقرار ہے،  مقبوضہ وادی میں  لاک ڈاؤن اور کرفیو کا آج 42 روز ہے، ایک جانب  جبری پابندیاں عائد ہیں تو دوسری جانب خون کی پیاسی قابض فوج نہتے کشمیریوں کا لہو بہانے میں مصروف ہے۔

یہ بھی پڑھیں: چھ امریکی سینیٹرز کا مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش کا اظہار

بھارتی فوج نے جموں میں گولیاں مار کر دو نوجوانوں کو شہید کردیا جب کہ ایک نوجوان کو دوران حراست بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اس سے زندہ رہنے کا حق چھین لیا۔ اخلاق احمد خان نامی نوجوان کو پولیس نے حراست میں لینے کے بعد جانی پور اسٹیشن منتقل کیا جہاں اسے شہید کردیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔