- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
جماعت اسلامی کی کوئٹہ میں یکجہتی کشمیر ریلی
کوئٹہ: جماعت اسلامی کے زیر اہتمام مظلوم کشمیریوں سے اظہار یکجہتی اور بھارتی مظالم کے خلاف ’یکجہتی کشمیر‘ ریلی کا انعقاد کیا گیا۔
ریلی کی قیادت امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کی، ریلی ہاکی چوک سے ہوتے ہوئے مختلف شاہراہوں سے منان چوک پہنچی، ریلی میں صوبے بھر سے بڑی تعداد میں کارکنان نے شرکت کی اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے لگائے۔
ریلی منان چوک پہنچ کر بڑے جلسے میں تبدیل ہوگئی جس سے مرکزی قائدین نے خطاب کیا۔ امیر جماعت اسلامی پاکستانی سینیٹر سراج الحق نے کلیدی خطاب میں کہا کہ ہماری ریلی میں شرکت کے لیے آنے والے جلوس کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا اس میں شہید ہونے والے کے خاندان میں برابر کا شریک ہوں، اس جلسے کو مقبوضہ کشمیر کے لوگ بھی دیکھ رہے ہیں، میں اہل کشمیر کو پیغام دے رہا ہوں کہ کوئٹہ کے غیور عوام بھی ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
سراج الحق نے کہا کہ بلوچستان کے غیرت مند پشتون اور بلوچ کشمیریوں کے ساتھ ہیں، پاکستان میں صاحب اقتدار قوتیں یہ دیکھ رہی ہیں کہ وہاں لوگوں کو یرغمال بنایا گیا ہے، ہماری خارجہ پالیسی بھی ناکام ہوگئی ہے، ان اسلامی ممالک نے مودی کو اعزازات دیے، پاکستانی قوم وزیراعظم کی تقاریر سننے کے لیے تیار نہیں وہ عمل دیکھنا چاہتی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔