- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ کو مسترد کردیا
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
ورلڈ کپ کے دوران شعیب ملک کے شیشہ کیفے جانے کیخلاف درخواست، پی سی بی کو نوٹس
کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ سے پہلے شعیب ملک کی اہل خانہ کے ساتھ شیشہ کیفے جانے کے خلاف درخواست پر پی سی بی کو نوٹس جاری کردیا ہے۔
پاکستان اور بھارت کے میچ سے پہلے شعیب ملک کے اپنے اہل خانہ اور دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ شیشہ کیفے جانے کے خلاف درخواست کی سماعت سندھ ہائی کورٹ میں ہوئی۔ درخواست میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد، پی سی بی، آئی سی سی اور ٹینس فیڈریشن شعیب ملک، ثانیہ مرزا، وینا ملک، امام الحق اور وہاب ریاض کو فریق بنایا گیا ہے،
درخواست گزار کا موقف تھا کہ بھارت کے خلاف اہم ترین میچ سے پہلے رات کو شعیب ملک اور دیگر کرکٹر شیشہ بار میں انجوائے کرتے رہے اور اگلے دن اہم میچ ہار گئے۔ ان کرکٹرز کی عدم دلچسپی کی وجہ سے پاکستان ورلڈ کپ سیمی فائنل میں نہیں جاسکا،دنیا بھر میں سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کا مذاق اڑایا گیا۔ ورلڈ کپ کے اہم میچزمیں ہارنے کی وجہ معلوم کرنا ہوگی، فریقین سے جواب طلب کیا جائے۔
سندھ ہائی کورٹ نے درخواست پر پی سی بی سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 8 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔