شاہد خاقان عباسی کو تایا کی نماز جنازہ میں شرکت کی مشروط اجازت

ویب ڈیسک  پير 16 ستمبر 2019
 ڈی جی نیب پیرول پر رہائی کے لیے مزید ضروری اقدامات مکمل کرلیں، جج محمد بشیر۔ فوٹو : فائل

ڈی جی نیب پیرول پر رہائی کے لیے مزید ضروری اقدامات مکمل کرلیں، جج محمد بشیر۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی کو تایا کی نماز جنازہ میں شرکت کی مشروط اجازت دیدی ہے۔

احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو تایا کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے مشروط اجازت دیدی ہے، عدالت نے سابق وزیراعظم کی پیرول پر رہائی اسلام آباد اور راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کی فول پروف سیکیورٹی سے مشروط کر دی ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ فول پروف سیکیورٹی کی ذمہ داری لے تو ڈی جی نیب جنازے میں شرکت کی اجازت دیدیں، ڈی جی نیب پیرول پر رہائی کے لیے مزید ضروری اقدامات مکمل کرلیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔