سندھ حکومت کا کراچی میں ’کچرا اٹھاؤ‘ مہم چلانے کا اعلان

ویب ڈیسک  پير 16 ستمبر 2019
کراچی میں یومیہ 12 سے 13 ہزار ٹن یومیہ کچرا اٹھایا جارہا ہے،وزیربلدیات فوٹو: فائل

کراچی میں یومیہ 12 سے 13 ہزار ٹن یومیہ کچرا اٹھایا جارہا ہے،وزیربلدیات فوٹو: فائل

 کراچی: سندھ حکومت نے 21 ستمبر سے کچرا اٹھاؤ مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ناصر حسین شاہ نے کہا کہ کراچی میں سندھ سالڈ بورڈ کی کچرااٹھانے کی صلاحیت بڑھائی گئی ہے، یومیہ 12 سے 13 ہزارٹن یومیہ کچرا اٹھایا جارہا ہے، ہماری نیت بالکل صاف ہے، کراچی میں کچرے کا مسئلہ میڈیا میں نظرآرہا ہے،جب کچرا اٹھےتو وہ بھی ضرور دکھائیں۔

وزیر بلدیات نے کہا کہ عارضی گاربیج ٹرانسفراسٹیشن پرکچرا اکٹھا کرکے لینڈ فل سائٹ پرڈمپ کیا جائے گا، کوشش ہوگی کہ ایک مہینے میں کراچی کا کچرا صاف کریں، اس کے بعد پورے صوبے میں صفائی مہم شروع کی جائے گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔