محکمہ موسمیات نے ’موسم چینل اور موبائل ایپ‘ متعارف کرادی

ویب ڈیسک  پير 16 ستمبر 2019
موبائل ایپ اور موسمیاتی یوٹیوب چینل سے موسم کی بروقت معلومات فراہم کی جائیں گی، فوٹو: فائل

موبائل ایپ اور موسمیاتی یوٹیوب چینل سے موسم کی بروقت معلومات فراہم کی جائیں گی، فوٹو: فائل

 اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے عوام کو موسمی حالات سے بروقت آگاہی کے لیے موسم چینل اور موبائل ایپلیکشن متعارف کروا دی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق موسم کی صورتحال سے عوام کو ہر لمحہ آگاہ رکھنے کے لیے محکمہ موسمیات نے چینل کے ساتھ ساتھ موبائل ایپ بھی تیار کرلی ہے۔ موبائل ایپ اور موسمیاتی یوٹیوب چینل سے موسم کی بروقت معلومات فراہم کی جائیں گی، عام آدمی کو موبائل ایپ پر آڈیو ویڈیو پیغامات کے ذریعے موسم کی صورتحال سے آگاہ رکھا جائے گا، موسم کی صورتحال کو خبر نامے کے ذریعے عام آدمی تک پہنچایا جائے گا۔

سوشل میڈیا اور موبائل ایپ پر موسمیاتی ایپ دستیاب ہوگی جب کہ محکمہ موسمیات کے میڈیا اسٹوڈیو کو اور نئی ویب سائٹ بھی لانچ کر دی گئی۔ وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خاننے محکمہ موسمیات میں آئی ٹی سینٹر کا افتتاح بھی کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔