بھارتی ظلم و جبر مظلوم کشمیریوں کے صبر کے آگے پسپا ہورہا ہے، فردوس عاشق اعوان

ویب ڈیسک  منگل 17 ستمبر 2019
مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا تحفظ بھارتی عدلیہ کی آزادی کا امتحان ہے، معاون خصوصی فوٹو: فائل

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کا تحفظ بھارتی عدلیہ کی آزادی کا امتحان ہے، معاون خصوصی فوٹو: فائل

 اسلام آباد: معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ بھارتی ظلم و جبر مظلوم کشمیریوں کے صبر کے آگے پسپا ہورہا ہے۔

اپنی ٹوئٹ میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے نے مقبوضہ جموں کشمیر کی صورتحال پر فسطائی مودی کے جھوٹ کا پول کھول دیا ۔یہ فیصلہ پاکستان کے موقف کی جیت ہے۔ بھارتی ظلم و جبر مظلوم کشمیریوں کے صبر کے آگے پسپا ہورہا ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں عالمی انسانی حقوق کا تحفظ بھارتی عدلیہ کی آزادی کا امتحان ہے۔ دنیا دیکھ رہی ہے کہ سپریم کورٹ اپنے دعوے کے مطابق بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ اور مودی سرکارکے دباؤ کا مقابلہ کیسے کرتی ہے؟۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔