نیو اسلام آباد ایئر پورٹ پر جہاز کی لینڈنگ کے دوران مسافر انتقال کرگیا

ویب ڈیسک  منگل 17 ستمبر 2019
جہاز کی لینڈنگ کے دوران عابد حسین کی حرکت قلب بند ہو گئی، ایئرپورٹ ذرائع۔ فوٹو : فائل

جہاز کی لینڈنگ کے دوران عابد حسین کی حرکت قلب بند ہو گئی، ایئرپورٹ ذرائع۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: مانچسٹر سے آنے والی پرواز کا مسافر نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر جہاز کی لینڈنگ کے دوران انتقال کرگیا۔   

نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر مانچسٹر سے آنے والی پرواز میں شہری جہاز کی لینڈنگ کے دوران انتقال کرگیا، ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق مسافر کی شناخت عابد حسین کے نام سے ہوئی ہے جو میر پور کا رہائشی ہے۔

ذرائع کے مطابق جاں بحق عابد حسین پی آئی اے کی پرواز پی کے 702 میں سوار تھا اور جہاز کی لینڈنگ کے دوران عابد حسین کی حرکت قلب بند ہو گئی، عابد حسین کے ہمراہ اس کا بیٹا بھی اسی جہاز پر سفر کر رہا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔