آئی ایم ایف کا حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اطمینان کا اظہار

ویب ڈیسک  منگل 17 ستمبر 2019
آئی ایم ایف مشن نے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی تعریف و توثیق کی۔ فوٹو:فائل

آئی ایم ایف مشن نے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی تعریف و توثیق کی۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد: آئی ایم ایف مشن نے پاکستان کی جانب سے معیشت کی بہتری کے لیے کی جانے والی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے حکومت کی پالیسیوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے مشرق وسطٰی اور وسطی ایشیا کے ڈائریکٹر آئی ایم ایف جہاد آزور نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ ، گورنر اسٹیٹ بینک، سیکریٹری خزانہ بھی موجود تھے۔

آئی ایم ایف مشن نے حکومت کی پالیسیوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کی تعریف و توثیق کی اور کہا کہ پروگرام کے نفاذ کے تین ماہ میں اعشاریے ٹیکس بیس میں توسیع اور محصولات میں اضافہ دکھا رہے ہیں۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت معیشت میں بہتری کے لیے تمام ممکنہ اقدامات اٹھارہی ہے اور اب ملک ترقی اور تمام مطلوبہ اہداف کو حاصل کر رہا ہے، آئی ایم ایف پروگرام استحکام اور اصلاحات کے ساتھ حکومت کی معیشت کو پٹٹری پر ڈالنے کی کوششوں کی تکمیل کرے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔