- کراچی میں گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک سے خاتون کی لاش ملی
- سندھ میں گیس کا ایک اور ذخیرہ دریافت
- لنکن ویمنز ٹیم نے ون ڈے کرکٹ میں تاریخ رقم کردی
- ٹیم ڈائریکٹر کے عہدے سے کیوں ہٹایا گیا؟ حفیظ نے لب کشائی کردی
- بشریٰ بی بی کی بنی گالہ سب جیل سے اڈیالہ جیل منتقلی کی درخواست بحال
- کمر درد کے اسباب اور احتیاطی تدابیر
- پھل، قدرت کا فرحت بخش تحفہ
- بابراعظم کی دوبارہ کپتانی؛ حفیظ کو ٹیم میں گروپنگ کا خدشہ ستانے لگا
- پاک نیوزی لینڈ سیریز؛ ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
- اپنے دفاع کیلیے جو ضروری ہوا کریں گے ، اسرائیل
- ہر 5 میں سے 1 فرد جگر کی چربی سے متعلقہ بیماری میں مبتلا ہے، تحقیق
- واٹس ایپ نے چیٹ فلٹر نامی نیا فیچر متعارف کرادیا
- خاتون کا 40 دن تک صرف اورنج جوس پر گزارا کرنے کا تجربہ
- ملیر میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون قتل، شہریوں کے تشدد سے ڈاکو بھی ہلاک
- افغانستان میں طوفانی بارش سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی
- فوج نے جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف الزامات پر انکوائری کمیٹی بنادی
- ٹی20 ورلڈکپ: کوہلی کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ
- کراچی میں ڈاکو راج؛ جماعت اسلامی کا ایس ایس پی آفسز پر احتجاج کا اعلان
- کراچی؛ سابق ایس ایچ او اور ہیڈ محرر 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- شمالی وزیرستان میں پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے7دہشت گرد ہلاک
نارتھ ناظم آباد، گھر میں گھس کر پولیس اہلکاروں کا اہلخانہ پر تشدد
کراچی: نارتھ ناظم آباد بلاک ایس فضل آباد کالونی حمرا مسجد کے قریب کے رہائشی راجہ عرفان نے اہل خانہ اور علاقہ مکینوں کے ہمراہ رات گئے شارع نورجہاں تھانے کا گھیراؤ کرکے پولیس گردی کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔
فضل آباد کالونی کے مکینوں کا کہنا تھا کہ پیر اور منگل کی درمیانی شب پونے 3 بجے پولیس وردی میں ملبوس 15 پولیس اہلکاروں جس میں 2 سادہ کپڑوں میں ملبوس تھے دروازہ توڑ کر ان کے گھر میں داخل ہوئے اور بچوں اور بھائیوں کو زدوکوب کیا اور گالیاں دیں، اسی دوران مددگار 15 پر کال کی جس پر پولیس کی وردی میں ملبوس افراد اور ان کے دونوں ساتھی فرار ہوگئے۔
شارع نورجہاں پولیس نے راجہ عرفان سے بات چیت کے بعد کارروائی کی یقین دہانی کرائی اور درخواست لی ، راجہ عرفان کا کہنا تھا کہ رواں سال وہ بھائی کی شادی کیلیے گاؤں جانے کی تیاری کررہے تھے تو 26 جون کی رات پولیس کی وردی میں ملبوس افراد ان کے گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بناکر گھر کی تلاشی کے دوران ایک لاکھ 25 ہزار روپے لوٹ لیے اوردھمکیاں دے کر چلے گئے۔
پولیس وردی میں ملبوس اہلکار مختیار شاہ کو انھوں نے شناخت کر لیا تھا جو شارع نورجہاں تھانے میں تعینات تھا اس واقعے کی بھی درخواست جمع کرائی گئی تھی، واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا اور نہ ہی کسی قسم کی کارروائی کی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔