بھائیوں نے جائیداد کے تنازع پر جوان بہن کو زہر دے کر قتل کردیا

ویب ڈیسک  بدھ 18 ستمبر 2019
مقتولہ کے بڑے بھائی سجاد سلیم کی مدعیت میں چھوٹے بھائیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج فوٹو:فائل

مقتولہ کے بڑے بھائی سجاد سلیم کی مدعیت میں چھوٹے بھائیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج فوٹو:فائل

لاہور کے علاقے بھیکے وال میں دو بھائیوں نے جائیداد کے تنازع پر جوان بہن کو قتل کردیا۔

وقاص سلیم اور اعجاز سلیم نے اپنی بہن سمیرا سلیم کو تشدد کا نشانہ بنایا اور زہر دے کر قتل کردیا۔ تھانہ اقبال ٹاؤن میں مقتولہ کے سب سے بڑے بھائی سجاد سلیم کی مدعیت میں چھوٹے بھائیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق جائیداد کی فروخت کے بعد بہن بھائیوں میں تقسیم پر جھگڑا رہتا تھا، ملزم وقاص سلیم اپنے ہمراہ مقتولہ سمیرا کو اعجاز سلیم کے گھر لے گیا جہاں اسے زہر دیا گیا

پولیس اور فرانزک ٹیموں نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کر کے تفتیش شروع کر دی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا گیا جس کے بعد مزید حقائق سامنے آئیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔