کراچی میں 3 روزہ گرمی کی نئی لہر کی پیش گوئی

ویب ڈیسک  بدھ 18 ستمبر 2019
گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا کے کم دباو کی وجہ سے ہوگی، محکمہ موسمیات۔ فوٹو:فائل

گرمی کی شدت میں اضافہ ہوا کے کم دباو کی وجہ سے ہوگی، محکمہ موسمیات۔ فوٹو:فائل

کراچی: محکمہ موسمیات نے 22 ستمبر سے 24 ستمبر کے درمیان کراچی میں درجہ حرارت میں اضافے کی پیش گوئی کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے کراچی میں 3 روزہ گرمی کی نئی لہر کی پیش گوئی کردی ہے اور اس دوران جزوی ہیٹ ویو کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

چیف میٹرولوجسٹ کراچی سردارسرفراز نے بتایا ہے کہ بھارتی گجرات اورشمال مشرقی سندھ پرہوا کا کم دباؤ بن رہا ہے اور اسی دباؤ کے باعث کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا، تاہم ہواکے کم دباؤ کے نتیجے میں جنوب مشرقی سندھ کے کچھ علاقوں میں درمیانی بارشیں ہوسکتی ہیں۔

چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ 22 سے 24ستمبر کے درمیان کراچی میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوگا، اور درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھ سکتا ہے جب کہ ہوا کے کم دباؤ کے سبب کراچی میں جزوی ہیٹ ویو کا بھی خدشہ ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔