کرپشن روکنے کا نیا طریقہ؛ پشاور پولیس کو جیب میں ہزار روپے سے زائد رقم نہ رکھنے کا حکم

ویب ڈیسک  بدھ 18 ستمبر 2019
1000 روپے سے زائد پیسے رکھنے والوں کی چیکنگ کی جائے گی اورخلاف ورزی کارروائی ہوگی ۔ فوٹو : فائل

1000 روپے سے زائد پیسے رکھنے والوں کی چیکنگ کی جائے گی اورخلاف ورزی کارروائی ہوگی ۔ فوٹو : فائل

پشاور پولیس نے کرپشن کو روکنے کے لئے نیا طریقہ ڈھونڈ نکالا اور شہر میں ناکہ بندیوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کو جیب میں 1000 روپے سے زائد پیسے نہ رکھنے کا نوٹ فکیشن جاری کردیا۔

پشاورپولیس کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق ناکہ بندی پر 1000 روپے سے زیادہ پیسے رکھنے والوں کی چیکنگ کی جائے گی جب کہ خلاف ورزی کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ناکہ بندی پر تعینات اہلکاروں کو اپنے مہمانوں سے ملنے کی اجازت بھی نہیں ہوگی۔

ایس ایس پی آپریشن ظہور بابر آفریدی کے مطابق ناکہ بندیوں پر تعینات پولیس اہلکاروں کا 15 دن بعد تبادلہ ہوگا، سرپرائز چیکنگ بھی ہوگی جب کہ کرپشن کو روکنے اور منشیات اسمگلنگ کو روکنے کے لئے حیات آباد ناکہ بندی سمیت دیگر اہم چیک پوسٹوں پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔