- اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد مندی، سرمایہ کاروں کے 17ارب ڈوب گئے
- پشاور بی آر ٹی؛ ٹھیکیداروں کے اکاؤنٹس منجمد، پلاٹس سیل کرنے کے احکامات جاری
- انصاف کے شعبے سے منسلک خواتین کے اعداد و شمار جاری
- 2 سر اور ایک دھڑ والی بہنوں کی امریکی فوجی سے شادی
- وزیراعظم نے سرکاری تقریبات میں پروٹوکول کیلیے سرخ قالین پر پابندی لگادی
- معیشت کی بہتری کیلیے سیاسی و انتظامی دباؤبرداشت نہیں کریں گے، وزیراعظم
- تربت حملے پر بھارت کا بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب
- جنوبی افریقا میں ایسٹر تقریب میں جانے والی بس پل سے الٹ گئی؛ 45 ہلاکتیں
- پاکستانی ٹیم میں 5 کپتان! مگر کیسے؟
- پختونخوا پولیس کیلیے 7.6 ارب سے گاڑیاں و جدید آلات خریدنے کی منظوری
- اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما کو عمرے پرجانے کی اجازت دے دی
- مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو، پہلی بار وزیر خزانہ کی جگہ وزیر خارجہ شامل
- پنجاب گرمی کی لپیٹ میں، آج اور کل گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان
- لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
- پشاور؛ بس سے 2 ہزار کلو سے زیادہ مضر صحت گوشت و دیگر اشیا برآمد
- وزیراعلیٰ پنجاب نے نوازشریف کسان کارڈ کی منظوری دے دی
- بھارتی فوجی نے کلکتہ ایئرپورٹ پر خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی
- چائلڈ میرج اور تعلیم کا حق
- بلوچستان؛ ایف آئی اے کا کریک ڈاؤن، بڑی تعداد میں جعلی ادویات برآمد
- قومی ٹیم کی کپتانی! حتمی فیصلہ آج متوقع
قصور واقعے پر ہر ایک کا احتساب ہوگا،وزیراعظم عمران خان
اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قصور واقعے پر ہر ایک کا احتساب ہوگا۔
وزیراعظم نے قصور واقعے سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ قصور واقعے پر ہر ایک کا احتساب ہوگا، عام آدمی کیلئے کام نہ کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیا جائے گا، اب تک یہ اقدامات پنجاب پولیس اور حکومتِ پنجاب کی جانب سے ہی اٹھائے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :قصورمیں 3 بچوں سے زیادتی و قتل کیخلاف ہڑتال اورشدید احتجاج
عمران خان نے کہا کہ اب تک ڈی پی اوقصور کو عہدے سے ہٹایا جا چکا ہے، ایس پی انویسٹی گیشن قصور کو چارج شیٹ دے دی گئی ہے مزید کارروائی جاری ہے، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو بھی معطل کیا جا چکاہے۔
وزیراعظم نے مزید کہا کہ قصور پولیس میں بڑی اوورہالنگ کی تجویز ہے تاہم ایڈیشنل آئی جی کی زیر نگرانی تفتیش کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔
واضح رہے گزشتہ روز قصور کے علاقے چونیاں انڈسٹریل اسٹیٹ سے3 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں جنہیں زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا جس پر شہر میں مکمل ہڑتال اور شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔