قصور واقعے پر ہر ایک کا احتساب ہوگا،وزیراعظم عمران خان

ویب ڈیسک  بدھ 18 ستمبر 2019
عام آدمی کیلئے کام نہ کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیا جائے گا، وزیراعظم .  فوٹو:فائل

عام آدمی کیلئے کام نہ کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیا جائے گا، وزیراعظم . فوٹو:فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ قصور واقعے پر ہر ایک کا احتساب ہوگا۔

وزیراعظم نے قصور واقعے سے متعلق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ قصور واقعے پر ہر ایک کا احتساب ہوگا، عام آدمی کیلئے کام نہ کرنے والوں کیخلاف ایکشن لیا جائے گا، اب تک یہ اقدامات پنجاب پولیس اور حکومتِ پنجاب کی جانب سے ہی اٹھائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :قصورمیں 3 بچوں سے زیادتی و قتل کیخلاف ہڑتال اورشدید احتجاج

عمران خان نے کہا کہ اب تک ڈی پی اوقصور کو عہدے سے ہٹایا جا چکا ہے، ایس پی انویسٹی گیشن قصور کو چارج شیٹ دے دی گئی ہے مزید کارروائی جاری ہے، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو بھی معطل کیا جا چکاہے۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ قصور پولیس میں بڑی اوورہالنگ کی تجویز ہے تاہم ایڈیشنل آئی جی کی زیر نگرانی تفتیش کے احکامات دے دیے گئے ہیں۔

واضح رہے گزشتہ روز قصور کے علاقے چونیاں انڈسٹریل اسٹیٹ سے3 بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی  تھیں جنہیں زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا جس پر شہر میں مکمل ہڑتال اور شدید احتجاج کیا جارہا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔