سی پیکحکومت کا آئندہ ماہ گوادر میں 300 میگاواٹ پاور پلانٹ کے افتتاح کا فیصلہ

کابینہ کی کمیٹی برائے سی پیک نے حالیہ اجلاس بارے منٹس جاری کردیے۔


Irshad Ansari September 19, 2019
کابینہ کی کمیٹی برائے سی پیک نے حالیہ اجلاس بارے منٹس جاری کردیے۔ فوٹو: فائل

وفاقی حکومت نے آئندہ ماہ سی پیک کے تحت گوادر میں 300 میگاواٹ کے پاور پلانٹ کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔

وفاقی حکومت نے آئندہ ماہ ( اکتوبر ) سی پیک کے تحت گوادر میں 54 کروڑ ڈالر سے زائد مالیت کے 300 میگاواٹ کے پاور پلانٹ کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے جبکہ گوادر میں 300 میگاواٹ کے پاور پلانٹ کیلیے ٹیرف کا تنازع حل کرنے کیلیے خصوصی ایپلٹ ٹربیونل قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔

اس ضمن میں '' ایکسپریس'' کو دستیاب دستاویز کے مطابق کابینہ کی کمیٹی برائے سی پیک نے حالیہ اجلاس بارے منٹس جاری کردیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں