مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی چوکی پر فائرنگ، فلسطینی خاتون شہید

خبر ایجنسیاں  جمعرات 19 ستمبر 2019
قابض فوج نے چوکی سے آمد ورفت بند کردی اور فلسطینی گاڑیوں کو وہاں سے جانے سے روک دیا، ذرائع۔ فوٹو : رائٹرز

قابض فوج نے چوکی سے آمد ورفت بند کردی اور فلسطینی گاڑیوں کو وہاں سے جانے سے روک دیا، ذرائع۔ فوٹو : رائٹرز

مقبوضہ بیت القدس: قابض صہیونی فوج نے بدھ کو مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قلندیا چوکی پر فائرنگ کرکے فلسطینی خاتون کو شہید کردیا۔

قابض فوج نے حسب معمول قاتلوں کو بری کرنے کے لیے خاتون کو چاقو بردار قرار دیا ہے تاہم عینی شاہدین نے صہیونی حکام کے اس دعوے کو قطعی بے بنیاد قرار دیا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ قابض فوج نے چوکی سے آمد ورفت بند کردی اور فلسطینی گاڑیوں کو وہاں سے جانے سے روک دیا جس کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔