ڈینگی مچھر نے ڈاکٹر کو بھی کاٹ لیا

ویب ڈیسک  جمعرات 19 ستمبر 2019
ڈاکٹر جازب کو ہولی فیملی ہسپتال ریفر کردیا گیا، ذرائع محکمہ صحت        

ڈاکٹر جازب کو ہولی فیملی ہسپتال ریفر کردیا گیا، ذرائع محکمہ صحت        

راولپنڈی: کلرسیداں کے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں دینگی مچھر نے ڈاکٹر کو بھی کاٹ لیا۔

پنجاب میں ڈینگی بخار میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور اب مریضوں کے بعد ڈاکٹرز بھی اس کا شکار ہونے لگ گئے ہیں، تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کلرسیداں کے میڈیکل آفیسرڈاکٹر جاذب کو بھی ڈینگی مچھر نے کاٹ لیا جس کے بعد وہ ڈینگی بخار میں مبتلا ہوگئے ہیں، ڈاکٹر جازب کو ہولی فیملی ہسپتال ریفر کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔