کچھ غلط نہیں کیا تو گھبرانا کیوں، آصف زرداری کا خورشید شاہ سے مکالمہ

ویب ڈیسک  جمعرات 19 ستمبر 2019
احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر آصف زراری اور خورشید شاہ کی مختصر ملاقات

احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر آصف زراری اور خورشید شاہ کی مختصر ملاقات

 اسلام آباد: آصف زرداری نے خورشید شاہ سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ جب کچھ غلط نہیں کیا تو گھبرانا بھی نہیں۔

احتساب عدالت میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اور پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ پیش ہوئے اس موقع پر ان کی مختصر ملاقات ہوئی۔  آصف زرداری نے خورشید سے سندھی زبان میں حال احوال پوچھا اور کہا کہ آپ کو کہاں رکھا ہوا ہے جس پر خورشید شاہ نے جواب دیا جہاں آپ کو رکھا ہوا ہے۔

آصف زرداری نے پھر پوچھا کہ نیب والے آپ سے کیا چاہتے ہیں جس پر خورشید شاہ نے تمام صورتحال سے آصف زرداری کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مجھے کچھ معلوم نہیں، ابھی راہداری ریمانڈ لیا ہے۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ کچھ غلط نہیں کیا تو گھبرانا کس چیز کا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔