- ملیر میں ڈکیتی مزاحمت پر خاتون قتل، شہریوں کے تشدد سے ڈاکو بھی ہلاک
- افغانستان میں طوفانی بارش سے ہلاکتوں کی تعداد 70 ہوگئی
- فوج نے جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف الزامات پر انکوائری کمیٹی بنادی
- ٹی 20 ورلڈ کپ: ویرات کوہلی کو بھارتی اسکواڈ میں شامل کرنے کا فیصلہ
- کراچی میں ڈاکو راج؛ جماعت اسلامی کا ایس ایس پی آفسز پر احتجاج کا اعلان
- کراچی؛ سابق ایس ایچ او اور ہیڈ محرر 3 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- شمالی وزیرستان میں پاک-افغان سرحد پر دراندازی کی کوشش کرنے والے7دہشت گرد ہلاک
- کیا یواے ای میں ریکارڈ توڑ بارش ’’کلاؤڈ سیڈنگ‘‘ کی وجہ سے ہوئی؟ حکام کی وضاحت
- اسلام آباد میں غیرملکی شہری کو گاڑی میں لوٹ لیا گیا
- بیلف اعظم سواتی کو ایف آئی اے سائبر کرائم سے برآمد کراکے پیش کرے، عدالت
- بلوچستان کے مختلف اضلاع میں طوفانی بارش کا سلسلہ جاری، ندی نالوں میں طغیانی
- قومی ٹیم میں تمام کھلاڑی پرفارمنس کی بنیاد پر آتے ہیں، بابراعظم
- فوج کی کسی شخصیت کا نام لینا اور ادارے کا نام لینا علیحدہ باتیں ہیں، بیرسٹر گوہر
- قائد اعظم یونیورسٹی شعبہ جاتی کارکردگی میں عالمی سطح پر بہترین جامعات میں شامل
- سابق ٹیسٹ کپتان سعید انور جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے پریشان
- کنگنا رناوت کی بکواس کا جواب دینا ضروری نہیں سمجھتی؛ پریانکا گاندھی
- سائفر کیس میں وزارتِ خارجہ کے بجائے داخلہ مدعی کیوں بنی، چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ
- اسٹاک مارکیٹ میں مندی کا رجحان، انڈیکس 70 ہزار 333 پوائنٹس پر بند
- 19 ویں صدی کے قلعہ سے 100 برس پُرانی برطانوی ٹرین کار دریافت
- وزن کم کرنیوالی ادویات اور خودکشی کے خیالات میں تعلق کے متعلق اہم انکشاف
نیب حکومت کے ہاتھوں یرغمال ہے، نواز شریف
لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ نیب حکومت کے ہاتھوں یرغمال ہے اور اسے سیاسی مخالفین کو کچلنے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔
پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے ملاقات کی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
پارٹی ذرائع کے مطابق شہباز شریف نے نواز شریف کو پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کی گرفتاری سے آگاہ کیا جس پر نواز شریف نے شدید ناگواری کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نیب حکومت کے ہاتھوں یرغمال ہے اور اس ادارے کو سیاسی مخالفین کو کچلنے کیلئے استعمال کیا جارہا ہے۔
شہباز شریف نے نواز شریف کو اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہونے والی العزیزیہ ریفرنس کی اپیل کی سماعت کے حوالے سے بھی بریفنگ دی اور قانونی ٹیم کے موقف سے آگاہ کیا۔
شہباز شریف نے اسلام آباد قیام کے دوران اپوزیشن سے رابطوں اور جے یو آئی ف کے اکتوبر میں لاک ڈاؤن پر ہونے والی مشاورت سے متعلق بھی نواز شریف کو بریفنگ دی۔
نواز شریف کے اہلخانہ کی ملاقات دو گھنٹے جاری رہی اور انہوں نے دوپہر کا کھانا ساتھ کھایا۔ اس موقع پر جیل کے باہر موجود لیگی کارکنوں نے شریف خاندان کی گاڑیوں پر گل پاشی کی اور خوب نعرے بازی کی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔