اظہر محمود صرف ٹی 20 کوچ تھے، وقار تینوں فارمیٹس میں رہنمائی کرسکتے ہیں، عثمان شنواری

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 20 ستمبر 2019
نئے بولنگ کوچ وقار یونس تینوں فارمیٹ میں بہتر رہنمائی کرسکتے ہیں، ان سے سیم اور سوئنگ سیکھنے کی کوشش کروں گا، پیسر۔ فوٹو: فائل

نئے بولنگ کوچ وقار یونس تینوں فارمیٹ میں بہتر رہنمائی کرسکتے ہیں، ان سے سیم اور سوئنگ سیکھنے کی کوشش کروں گا، پیسر۔ فوٹو: فائل

 لاہور:  عثمان شنواری نے اظہر محمود کو صرف ٹی ٹوئنٹی میچ کا بولنگ کوچ قرار دیدیا۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے بات چیت میں عثمان شنواری نے کہا کہ سابق آل راؤنڈر نے زیادہ تر لیگز کھیلی ہیں، وہ عام طور پر ہمیں مختصر فارمیٹ کے میچز میں سلو بال اور یارکرز کے استعمال کا بتاتے، نئے بولنگ کوچ وقار یونس تینوں فارمیٹ میں بہتر رہنمائی کرسکتے ہیں، ان سے سیم اور سوئنگ سیکھنے کی کوشش کروں گا۔

انھوں نے کہا کہ میں جب بھی کھیلا ہمیشہ عمدہ کارکردگی دکھانا چاہی،زندگی میں نشیب وفراز آتے ہیں البتہ میں مجموعی کارکردگی سے خوش ہوں، میں مصباح الحق کی کپتانی میں کھیل چکا اور ان سے بہت کچھ سیکھا، انھوں نے پری سیزن کیمپ میں بھی کافی مدد کی۔

ایک سوال پر شنواری نے کہا کہ ماضی میں بھی سری لنکاکے خلاف عمدہ کارکردگی دکھائی،کوشش ہے کہ اس بار بھی دونوں فارمیٹ کے میچز میں اچھا پرفارم کروں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔