وسیم اختر کی عشرت العباد، مشرف سے ملاقاتوں پر پارٹی قیادت برہم

نعیم خانزادہ  جمعـء 20 ستمبر 2019
ایم کیو ایم پاکستان کی قیا دت دبئی ملاقاتوں سے خوش نہیں، ایک بار پھر گروپ بند ی کی اطلاعات ۔  فوٹو : انٹر نیٹ

ایم کیو ایم پاکستان کی قیا دت دبئی ملاقاتوں سے خوش نہیں، ایک بار پھر گروپ بند ی کی اطلاعات ۔ فوٹو : انٹر نیٹ

کراچی:  میئرکراچی وسیم اختر نے قیا دت کو اعتماد لیے بغیر سابق گورنر سند ھ ڈاکٹر عشرت العباد خان اور سابق صد ر پاکستان پرویز مشرف سے ملا قات کی جس پر ایم کیوایم کی قیادت نے بر ہمی کا اظہار کیا ہے۔

وسیم اختر نے دونوں ملاقاتوں میں تفصیلی بات چیت کی سابق گورنر اور سابق صدر نے وسیم اختر پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے لیکن دوسری جانب ایم کیوایم پاکستان کی قیادت وسیم اختر کی دبئی ملاقاتوں سے خوش نہیں ہے ایم کیوایم میں اطلا عات موصول ہو رہی ہے کہ ایک بار پھر گروپ بند ی ہو رہی ہے۔

میئر کراچی نجی دورے پر دبئی میں ہے جہاں انھوں نے گو رنر سند ھ عشرت العباد خان اور سابق صدر پرویز مشرف سے تفصیلی ملاقات کی جس میں میئر کر اچی وسیم اختر نے اپنے اختیا رات کے حوالے سے بتایا کہ انتہائی محدود اختیارات میں ملک کے سب سے بڑے شہر میں کس طرح کام کیاجا ئے۔

سابق صدر نے کہا کہ میرے دور میں جو بلد یا تی نظام تھا اس کو لاگو کر نا ہو گا جب ہی صورتحال بہتر ہو گی۔ سابق گورنرنے کہا کہ سند ھ حکومت کی جانب سے رائج بلد یا تی نظام میں تبد یلیوں کی ضر ورت ہے۔ میئر کر اچی وسیم اختر نے سابق صدر اور سابق گورنر کے تعاون کر نے پر شکر یہ ادا کیا۔

ذرا ئع کا کہنا ہے میئر کر اچی وسیم اختر دبئی ان ملاقاتو ں کے لیے گئے کیو نکہ ایم کیوایم پاکستان کی قیادت ان سے تعاون نہیں کر رہی اسی وجہ سے وہ صلا ح مشورے کے لیے دبئی گئے تھے۔ ایم کیو ایم پاکستان میں ایک مضبو ط گروپ نے وسیم اختر کی ملا قاتو ں پر بر ہمی کا اظہار کیا ہے۔

ذرائع ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ وسیم اختر مسلسل تنظیمی نظم وضبط کی خلاف ورزی کر رہے ہیں ان کو قیادت مسلسل یہ ہدایت دے ر ہی ہے کہ وہ بیانا ت کے بجا ئے اپنے کام پر تو جہ دے لیکن وہ مسلسل غیر ضر وری بیانا ت دے ر ہے ہیں جس کی وجہ سے وہ خود بھی اور ایم کیوایم کی قیا دت کے لیے مشکلا ت پیدا کر رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔