کراچی میں جاری 2 روزہ فیوچر سمٹ کا اختتام

اسٹاف رپورٹر  جمعـء 20 ستمبر 2019
سمٹ میں 20ممالک کے مندوبین اور مختلف شعبوں کے ماہرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فوٹو: ایکسپریس

سمٹ میں 20ممالک کے مندوبین اور مختلف شعبوں کے ماہرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ فوٹو: ایکسپریس

کراچی:  کراچی میں جاری 2 روزہ فیوچر سمٹ ختم ہوگئی، سمٹ میں 20ممالک کے مندوبین اور مختلف شعبوں کے ماہرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

فیوچر سمٹ کا اختتام چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات کی خصوصی تقریر پر ہوا جس میں انہوں نے دنیا کے بدلتے ہوئے سماجی، سیاسی اور معاشی حالات، سیکیوریٹی کی صورتحال ایشیا اور افریقہ کے دوام اور یورپ کے مستقبل سمیت جنوبی ایشیا کی صورتحال پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

جنرل زبیر محمود حیات نے غیرملکی مندوبین اور پاکستان کی کاروباری اشرافیہ اور کارپوریٹ سیکٹر کی شخصیات کو کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہوچکا ہے اور کشمیر دنیا کیلیے المناک انسانی المیہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بدلتے حالات سے نئے چیلنجز اور امکانات پیدا ہورہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔