وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

ویب ڈیسک  جمعـء 20 ستمبر 2019

مکہ: وزیر اعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے مکہ مکرمہ میں عمرہ کی سعادت حاصل کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے دورہ سعودی عرب کے دوران اپنی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ہمراہ عمرے کی سعادت حاصل کرلی۔ اس موقع پر وزیر اعظم اور ان کے وفد کے لیے کعبہ شریف کا دروازہ بھی کھولا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: وزیراعظم کی سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات

وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز دورہ سعودی عرب کے لیے روانہ ہوئے تھے۔ دورے کے دوران وزیراعظم اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد سے سعودی تیل کی تنصیبات پر حملے کی مذمت کی اور سعودی ولی عہد کو کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے بھی آگاہ کیا۔

دورے کے دوران وزیراعظم کے ہمراہ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، مشیر خزانہ حفیظ شیخ، معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز ذوالفقار بخاری اور سیکریٹری خارجہ سہیل محمود بھی شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔