بیٹی کی شادی کے دن باپ کی گھر کو دھماکے سے اڑا کر خودکشی

خود کشی کرنے والا شخص ذہنی مریض تھا جس کے باعث گھریلو تنازعات ہوتے رہتے تھے، پولیس


ویب ڈیسک September 20, 2019
دھماکے میں پورا مکان جل کر زمین بوس ہوگیا۔ فوٹو : فائل

امریکا میں باپ نے اپنی بیٹی کی شادی کے دن گھر کو دھماکے سے اُڑا دیا اور خود بھی آگ میں جھلس کر ہلاک ہوگیا۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست پینسلوانیا میں ایک شخص نے اپنے ہی گھر کو دھماکے سے اُڑا دیا جس کے نتیجے میں مکان زمین بوس ہوگیا اور آگ بھڑک اُٹھی جب کہ مذکورہ شخص ملبے تلے دب گیا اور جل کر ہلاک ہوگیا۔ خوش قسمتی دھماکے کے وقت گھر میں کوئی نہیں تھا تاہم شادی کی تیاریاں جاری تھیں۔

پولیس چیف رابرٹ پین نے میڈیا کو بتایا کہ گھر کے ملبے سے ایک شخص کی لاش نکالی گئی، آج بیٹی کی شادی تھی اور تمام افراد تیاریوں کے سلسلے میں گھر سے باہر گئے ہوئے تھے۔ خود کشی کرنے والا شخص ذہنی امراض میں مبتلا تھا اور اس سے پہلے بھی پولیس کو شکایتیں موصول ہوتی رہی ہیں۔

ریسکیو ادارے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے شخص نے گھر کے نچلے کمرے میں گیس کی لائن کو توڑا جس کے باعث کمرے میں گیس بھر گئی اور پھر اس شخص نے ماچس جلائی تو زوردار دھماکا ہوگیا۔ دھماکے سے قریبی گھر کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں