کراچی میں اگلےہفتے ہیٹ ویو کی پیشگوئی

ویب ڈیسک  جمعـء 20 ستمبر 2019
کراچی میں پیر سے جمعرات تک درجہ حرارت 38 سے 40 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات فوٹوفائل

کراچی میں پیر سے جمعرات تک درجہ حرارت 38 سے 40 سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات فوٹوفائل

کراچی: محکمہ موسمیات نے شہر قائد میں شدید گرمی کی پیش گوئی کی ہے اور اگلے ہفتے کا آغاز ہیٹ ویو سے ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بحیرہ عرب میں بننے والا ہوا کا کم دباؤ ہیٹ ویو کا سبب ہوگا جس کے نتیجے میں کراچی کی طرف آنے والی سمندری ہوائیں پیر، منگل، بدھ اور جمعرات تک معطل رہیں گی۔

کراچی میں پیر سے جمعرات تک درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے تاہم ہیٹ ویو ختم ہونے کے بعد جمعرات اور جمعہ کو ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔

شہر میں آج بھی شدید گرمی رہی اور پارہ 38ڈگری تک پہنچ گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔