بھارت نے جنگ مسلط کی تو پوری طاقت سے جواب دیں گےصدرعارف علوی

بھارت میں اقلیتوں کو دیوار کے ساتھ لگایا جارہا ہے، عوامی امنگوں کو طاقت کے زور پر نہیں دبایا جاسکتا، صدر مملکت


ویب ڈیسک September 20, 2019
بھارت میں اقلیتوں کو دیوار کے ساتھ لگایا جارہا ہے، ڈاکٹر عارف علوی۔ فوٹو:فائل

صدر مملکت عارف علوی نے کہا ہے کہ بھارت نے جنگ مسلط کی تو پوری طاقت سے جواب دیں گے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی سے ترک صحافیوں کے وفد نے ملاقات کی، صدر مملکت نے ترک حکومت اور عوام کے مسئلہ کشمیر پر حمایت اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارتی لیڈر شپ ہندو توا کو عام کررہی ہے، بھارت میں اقلیتوں کو دیوار کے ساتھ لگایا جارہا ہے، عوامی امنگوں کو طاقت کے زور پر نہیں دبایا جاسکتا۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہ پاکستان امن کا خواہاں ہے ، لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں