شہزادہ ولیم اور شہزادی میڈلٹن 14 اکبوتر کو پاکستان پہنچیں گے شاہی محل کا اعلان

برطانیہ شہزادہ ولیم 14سے 18اکتوبر تک پاکستان میں قیام کریں گے، شاہی محل کا اعلان


ویب ڈیسک September 20, 2019
شہزادہ ولیم دورہ پاکستان کے دوران اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے، شاہی محل کا اعلان۔ فوٹو:فائل

برطانوی شہزادے ولیم اور شہزادی کیتھرین ایلزبتھ مڈلٹن اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق برطانوی شہزادے ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے، برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان کینسنگٹن پیلس کی جانب سے کیا گیا ہے جس کے تحت جوڑا شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ میڈلٹن کے ہمراہ 14 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔



شاہی محل کی جانب سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ شہزادہ ولیم اور شہزادی کیڈ میڈلٹن 14 سے 18 اکتوبر تک پاکستان میں قیام کریں گے تاہم شہزادہ ولیم اورکیٹ مڈلٹن کےساتھ بچےپاکستان نہیں آئیں گے.

شاہی محل کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ شاہی جوڑے کی جانب سے پاکستان کا پہلا باضابطہ دورہ بھی ہے ۔ توقع ہے کہ یہ جوڑا پاکستان کی معروف حکومتی شخصیات سے بھی ملاقات کرے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں