شہزادہ ولیم اور شہزادی میڈلٹن 14 اکبوتر کو پاکستان پہنچیں گے، شاہی محل کا اعلان

ویب ڈیسک  جمعـء 20 ستمبر 2019
شہزادہ ولیم دورہ پاکستان کے دوران اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے، شاہی محل کا اعلان۔ فوٹو:فائل

شہزادہ ولیم دورہ پاکستان کے دوران اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے، شاہی محل کا اعلان۔ فوٹو:فائل

 اسلام آباد / لندن: برطانوی شہزادے ولیم اور شہزادی کیتھرین ایلزبتھ مڈلٹن اگلے ماہ پاکستان کا دورہ کریں گے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق برطانوی شہزادے ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا ہے، برطانوی شاہی جوڑے کے دورہ پاکستان کی تاریخوں کا اعلان کینسنگٹن پیلس کی جانب سے کیا گیا ہے جس کے تحت جوڑا  شہزادہ ولیم اپنی اہلیہ کیٹ میڈلٹن کے ہمراہ 14 اکتوبر کو اسلام آباد پہنچیں گے۔

https://twitter.com/KensingtonRoyal/status/1175033903494705152

شاہی محل کی جانب سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ شہزادہ  ولیم  اور شہزادی کیڈ میڈلٹن 14 سے 18 اکتوبر تک پاکستان میں قیام کریں گے تاہم شہزادہ ولیم اورکیٹ مڈلٹن کےساتھ بچےپاکستان نہیں آئیں گے.

شاہی محل کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ شاہی جوڑے کی جانب سے پاکستان کا پہلا باضابطہ دورہ بھی ہے ۔ توقع ہے کہ یہ جوڑا پاکستان کی معروف حکومتی شخصیات سے بھی ملاقات کرے گا۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔