- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
- انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر محمد عامر کے ڈیبیو جیسے احساسات
- کُتا دُم کیوں ہلاتا ہے؟ سائنسدانوں کے نزدیک اب بھی ایک معمہ
- بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
- خواتین کو پیش آنے والے ماہواری کے عمومی مسائل، وجوہات اور علاج
- وزیر خزانہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے پر اتفاق
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
کشمیری پاکستان کی فوج اور مجاہدوں کا انتظار کر رہے ہیں، سراج الحق
سرگودھا: امیر جماعت اسلامی پاکستان سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ حکمرانوں کے بیانات اور ٹوئٹ سے آگے بڑھ کر عملی اقدام کرنے کا وقت آن پہنچا اب حکومت کے پاس دو راستے ہیں کہ جنگ سری نگر میں لڑنی ہے یا اسلام آباد میں لڑنی ہے۔
سرگودھا میں جماعت اسلامی کے تحت منعقدہ ’کشمیر بچاؤ مارچ‘ سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ایل او سی کراس کرنے والوں کو دشمن قرار دینے کے بیان سے امریکا اور مودی خوش ہوئے، اس بیان سے کشمیریوں کو پیغام ملا کہ آپ کو مرنا ہے، ہم نہیں آئیں گے، ہم اس بیان کو مسترد کرتے ہیں اب وزیر اعظم آپ کو ایکشن لینا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کا کشمیر جاکر لڑنے والوں کو دشمن قرار دینا قابل تعریف ہے، امریکا
امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم صاحب نے جلسے میں اعلان کیا ایل او سی کراس کرنے والا پاکستان کا غدار ہو گا، میں پوچھنا چاہتا ہوں اگر انڈیا نے آزاد کشمیر پر حملہ کیا تو پھر کاروائی کریں گے؟ پاکستان کے عوام کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو رہا ہے،46 دنوں سے ہمارے 80 لاکھ کشمیری مسلمان اجتماعی قبر میں ہیں اور حکمران تقاریر اور ٹویٹ پر ٹویٹ دے رہے ہیں، کشمیری پاکستان کی فوج اور پاکستان کے مجاہدوں کا انتظار کر رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔