امریکا نے ایران کے قومی بینک پر پابندی عائد کردی

ایران پرعائد کی گئی پابندیاں کسی بھی ملک پر نافذ کی جانے والی سخت ترین پابندیاں ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ


ویب ڈیسک September 20, 2019
ایران پر سخت ترین پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ۔ فوٹوفائل

SARGODHA: امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے ایران کے قومی بینک پر پابندی کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی خبر رساں اداے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ ایران پر سخت ترین پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں اور فوری طور پر امریکا نے ایران کے قومی بینک پر پابندی عائد کردی ہے۔

صدر ٹرمپ نے اوول آفس میں آسٹریلیا کے وزیر اعظم اسکاٹ موریسن کے ساتھ ملاقات کے موقع پر پابندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ کسی بھی ملک پر نافذ کی جانے والی سخت ترین پابندیاں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں