وزیراعظم 21 تا 27 ستمبر امریکا کا دورہ کریں گے

ویب ڈیسک  جمعـء 20 ستمبر 2019
وزیراعظم دورے کے دوران امریکی تھنک ٹینکس سے بھی خطاب کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ ۔ فوٹو : فائل

وزیراعظم دورے کے دوران امریکی تھنک ٹینکس سے بھی خطاب کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ ۔ فوٹو : فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان 21 سے 27 ستمبرتک امریکا کا دورہ کریں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان 21 سے 27 ستمبرتک امریکا کے دورے پر ہوں گے اور 27 ستمبر کو جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کریں گے جس میں وزیراعظم مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر مؤقف دیں گے، مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کریں گے ساتھ ہی وزیراعظم امریکی تھنک ٹینکس سے بھی خطاب کریں گے۔

وزیراعظم عالمی میڈیا سے بھی بات چیت کریں گے، وزیراعظم نفرت انگیز تقاریر کے خاتمے پر مباحثے سے بھی خطاب کریں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم موجودہ حالات اور دیگر امور پر بھی بات چیت کریں گے۔

یہ پڑھیں:  وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ نے عمرہ کی سعادت حاصل کرلی

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان دو روزہ دورے پر سعودی عرب میں ہیں جہاں انہوں نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان سے ملاقات کی جس میں مسئلہ کشمیر کے پرامن حل کے لیے مشترکہ کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔