پاکستانی وکلا کا نریندر مودی کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع

بھارتی سپریم کورٹ آرٹیکل 32 کے تحت معاملے کا ازخود نوٹس لے، درخواست


Numainda Express September 21, 2019
بھارتی سپریم کورٹ آرٹیکل 32 کے تحت معاملے کا ازخود نوٹس لے، درخواست (فوٹو: فائل)

کشمیر میں کرفیو، بھارتی بربریت اور آرٹیکل 370 کا خاتمہ نہ کرنے پر بھارتی سپریم کورٹ میں نریندر مودی کیخلاف توہین عدالت کی درخواست ارسال کردی گئی۔

پاکستانی وکلا کی جانب سے مودی سرکار کے خلاف بھارتی سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا گیا، درخواست میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے احکامات کے باوجود بھارتی حکومت نے کرفیو کا خاتمہ نہیں کیا، مودی سرکار بھارتی سپریم کورٹ کے احکام بھی نہیں مان رہی، بھارتی سپریم کورٹ آرٹیکل 32 کے تحت معاملے کا ازخود نوٹس لے، مودی سرکار نے آئین کے مستقل آرٹیکل 370 کا غیر قانونی طور پر خاتمہ کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں