حکومت سندھ کا معذور افراد کیلیے خصوصی عدالتوں کی منظوری

وکیل راؤ  ہفتہ 21 ستمبر 2019
وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد محکمہ قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ فوٹو: انٹرنیٹ

وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد محکمہ قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ فوٹو: انٹرنیٹ

کراچی: سندھ میں معذور افراد کو بااختیار بنانے، ان کے حقوق کے تحفظ اور فلاح و بہبود کیلیے اپنی نوعیت کی عدالتوں کے قیام کا حکم نامہ جاری کر دیا گیا۔

سندھ کے تمام اضلاع میں معذور افراد کیلیے خصوصی عدالتوں میں مخصوص مقدمات کی سماعت ہوگی، خصوصی پبلک پراسیکیوٹرز کا تقرر کیا جائے گا، محکمہ قانون سندھ نے کاغذی کارروائی مکمل کر لی۔

حکومت سندھ نے معذور افراد کو بااختیار بنانے کے قانون پر عمل درآمد کرتے ہوئے سندھ میں اپنی نوعیت کی پہلی خصوصی عدالتوں کے قیام کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی منظوری کے بعد محکمہ قانون نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے، سندھ اسمبلی سے منظور کردہ قانون امپاورمنٹ آف پرسنز ود ڈس ایبیلیٹیز ایکٹ کے تحت معذور افراد کے تمام حقوق کا تحفظ کیا جائے گا اور انھیں عام شہریوں کے برابر حقوق دینا لازم ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔