پاکستان نے ایشین والی بال چیمپئن شپ میں بھارت کو شکست دیدی

میاں اصغر سلیمی  ہفتہ 21 ستمبر 2019
بھارت کے خلاف فتح کے بعد والی بال کورٹ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا- فوٹو: سوشل میڈیا

بھارت کے خلاف فتح کے بعد والی بال کورٹ پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھا- فوٹو: سوشل میڈیا

ایشین والی بال چیمپئن شپ میں بھارت کے خلاف فتح کے بعد پاکستان زندہ باد کے نعرے لگ گئے۔

ایشین والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو ہراکر دنیا بھر میں سبز ہلالی پرچم لہرا دیا، تہران میں جاری ایشین ایونٹ میں پاکستان نے 3-2سے بازی اپنے نام کی۔ ابتدائی 2 گیمز میں پاکستانی کھلاڑی چھائے رہے اور انہوں نے 25-23 اور21-21 سے میچ پر اپنی گرفت مضبوط بنانے کی کوشش کی۔

تیسرے اور چوتھے سیٹ میں بھارت نے عمدہ کم بیک کیا اور 25-20 اور 25-19سے مقابلہ برابر کر دیا، پانچویں اور فیصل کن سیٹ میں پاکستان نے بھارت کےخلاف 6 کے مقابلے میں 15 پوائنٹس سے کامیابی سمیٹ کر میچ کا نتیجہ اپنے نام کیا۔ میچ کے بعد ہال پاکستان زندہ باد کے فلک شگاف نعروں سے گونجتا رہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔