فیصل آباد میں درجن سے زائد بچوں سے زیادتی کرنے والے 4 مبینہ ملزمان گرفتار

گرفتار ملزمان سے لیپ ٹاپ اور موبائلز قبضے میں لے کر فرانزک لیبارٹری بجھوا دیئے گئے ہیں، پولیس ذرائع


ویب ڈیسک September 21, 2019
ملزمان کو پہلے سے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا،پولیس، فوٹو: فائل

تھانہ ترکھانی کی پولیس نے بچوں سے زیادتی کے 4 مبینہ ملزمان کو گرفتار کرکے لیپ ٹاپ اور موبائل فونز برآمد کرلیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سمندری کے گاؤں 222 فیصل آباد میں ایک درجن سے زائد بچوں سے زیادتی کا انکشاف ہوا تھا اور تھانہ ترکھانی میں بچوں سے زیادتی کے دو مقدمات بھی درج ہوئے۔ پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں نامزد ملزمان کے خلاف کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا جس کے قبضے سے دیگر متاثرہ بچوں کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز برآمد کی گئی تھیں۔

یہ پڑھیں: فیصل آباد میں درجن سے زائد بچوں سے زیادتی کا انکشاف

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کی نشاندہی پر ہی گروہ کے مزید 3 مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان کے قبضے سے لیپ ٹاپ اور موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں، لیپ ٹاپ اور موبائلز کو فرانزک لیبارٹری بجھوا دیا گیا ہے جس میں سے ویڈیوز اور تصاویر کا ڈیٹا حاصل کیا جائے گا جب کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں