جیل کی دیواریں عوام سے تعلق کی راہ میں حائل نہیں ہوسکتیں خورشید شاہ

خورشید شاہ کا چلاس بس حادثے اور پاک افغان بارڈر دھماکے پر اظہار افسوس


ویب ڈیسک September 22, 2019
خورشید شاہ کا چلاس بس حادثے اور پاک افغان بارڈر دھماکے پر اظہار افسوس

پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ جیل کی دیواریں عوام سے میرے پچاس سالہ تعلق کی راہ میں حائل نہیں ہوسکتیں۔

پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنما خورشید شاہ نے جیل سے جاری ہونے والے بیان میں چلاس کے قریب مسافر کوچ حادثے اور گزشتہ روز پاک افغان بارڈر پر ہونے والے دھماکے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاک افغان سرحد پر آرمی آفیسر اور جوانوں کی وطن عزیز کے دفاع میں عظیم قربانی رائیگاں نہیں جائیں گی، ہماری افواج آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف لڑیں گی۔

خورشید شاہ نے کہا کہ جیل کی دیواریں عوام سے میرے پچاس سالہ تعلق کی راہ میں حائل نہیں ہوسکتیں، البتہ رابطوں میں تاخیر ضرور ہو سکتی ہے جیسا ان شہیدوں کے لیے تعزیتی پیغام میں تاخیر ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں