پی آئی اے کے فضائی میزبانوں پر ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کی پابندی

ویب ڈیسک / طالب فریدی  پير 23 ستمبر 2019
فضائی میزبان اکثر اوقات شوشل میڈیا پر مختلف ویڈیو اپ کردیتے تھے

فضائی میزبان اکثر اوقات شوشل میڈیا پر مختلف ویڈیو اپ کردیتے تھے

لاہور: پی آئی اے نے فضائی میزبانوں پر سوشل میڈیا پر ویڈیو اور تصاویر اپ لوڈ کرنے سے منع کردیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ نے فضائی میزبانوں پر دوران ڈیوٹی ویڈیوز اپ لوڈ کرنے پر پابندی عائد کردی،  فضائی میزبان اکثر اوقات شوشل میڈیا پر مختلف ویڈیو اپ کردیتے تھے، دوران ڈیوٹی کی ویڈیو اور تصاویر اپ لوڈ کرنے سے منع کرنے کا مقصد کام کی رفتار کو بہتر بنانا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شوشل میڈیا پر ویڈیو اور تصاویر اپ لوڈ منع کرنے سے فضائی میزبانوں دوران ڈیوٹی بہتر فضائی سروس دیے سکیں گے۔

اس سے قبل پی آئے اے کریو کے دوران پروز دوستی گانے کی ویڈیو اپ لوڈ کی تھی، ائیر ہوسٹس اور فلائٹ اسٹیورڈز کی یونیفارم میں ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس پر پی آئی اے انتظامیہ نے نوٹس لیتے ہوئے ویڈیو بنانے والے فضائی میزبانوں کے خلاف انکوائری کا حکم دیا۔

پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ فضائی میزبانوں کو یونیفارم میں ویڈیوز بنانے کی ممانعت ہے، سوشل میڈیا ویڈیو میں دکھائی دینے والے فضائی میزبانوں کو وارننگ جاری کردی گئی ہیں اور ویڈیو میں دکھائی دینے والے تمام فضائی میزبانوں پر آن نیشنل  فلائٹس سے کی پابندی لگ گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔